تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

صفدر کی گرفتاری سندھ کی بےعزتی ہے، گورنر راج لگا کر دکھائیں، بلاول بھٹو

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اورسندھ کے اعلیٰ افسران کی چھٹیوں پر جانے کے معاملے پر کہا ہے کہ پولیس افسران اسی لیے چھٹیوں پر جارہے ہیں کیونکہ ان کی عزت کا سوال ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدرکیساتھ جوکچھ ہوا انتہائی شرمناک تھا، مذمت کرتا ہوں اور شرمندہ ہوں۔

بلاول بھٹو نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری سندھ کےعوام کی بےعزتی ہے، قائداعظم کے مزار پر ایک نعرہ لگانے پر اتنا ڈرامہ کیاگیا کالعدم تنظیمیں جب قائدکے مزار پر جاکر نعرے لگاتی ہیں ان کے خلاف تو کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔

چیئرمین پی پی پی  نے کہا کہ پولیس افسران چھٹی پر جارہے ہیں کیونکہ ان کی عزت کاسوال ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ پولیس کامحکمہ سیاست کا شکار ہو۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا کہ کون تھے وہ دو لوگ کو آئی جی کو صبح 4 بجے گھر سے لیکر گئے تھے، سب افسران سوال کررہےہیں کون تھےجوآئی جی سندھ کےگھرپرگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے مزار پر ایک نعرہ لگانے پر اتنا بڑا ایشو بنایا گیا، ایسی کیا ضرورت پڑگئی کہ صبح 4 بجے آئی جی سندھ کو گھر سے لے گئے، اگر پولیس پر دباؤ ڈالا جائے گا تو وہ اپنا کام کیسے کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پولیس پر دباو ناقابل برداشت ہے، آئی جی سندھ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے حالیہ واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے مسائل ہیں اس پر ایک فورس یا جماعت قابو نہیں پاسکتی کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا بحران نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں پولیس پولیٹیکل ونگ کی طرح کام کررہی ہے لیکن ادارے کسی ایک جماعت کے نہیں اسی لیے ان کو غیر جانبدار ہوکر کام کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پولیس افسران کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کی بے عزتی ہوئی ہے اس لیے وہ چھٹیوں پر جارہے ہیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے ان کی بے عزتی نہیں ہوئی پھر بھی افسران کو یقین دلاتا ہوں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نےکہا کہ صوبہ اپنی تحقیقات کرے گا لیکن ادارے بھی تحقیقات کریں، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے کہتاہوں اپنےادارےکی تحقیقات کریں۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ، آئی جی سمیت اعلیٰ افسران احتجاجاً چھٹیوں پر چلے گئے

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس میں آئی جی اور ڈی آئی جی رینک کے افسران دلبرداشتہ ہوکر چھٹیوں پرچلے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’پولیس افسران نے وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس کے بعد آپس میں معاملے پر مشاورت کی اور مشتاق مہر کا ساتھ دینے کا دو ٹوک فیصلہ کیا‘۔

ذرائع کے مطابق سندھ اور کراچی میں تعینات مزید پولیس افسران نے احتجاجاً چارج چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -