منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں کی جشن آزادی کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی عوام کی جانب سے 75واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور شہریوں کی جانب سے آتش بازی کی جارہی ہے اور لوگوں کی جانب سے قومی پرچم تھامے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

ایسے میں شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کی جانب سے بھی 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پیغامات شیئر کیے گئے ہیں۔

ہارون شاہد

اداکار ہارون شاہد نے لکھا کہ ’پاکستان زندہ باد، ہم سب کا پاکستان ہے، وعدہ کریں اس ملک کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘

- Advertisement -

حسن علی

فاسٹ بولر حسن علی نے جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ اپنے تمام اہل وطنوں کو دلی محبت کا اظہار کرنے کے لیے جشن آزادی مبارک ہو آزاد ہونے کی مبارک باد۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے لکھا کہ آئیے سب کی کوششوں اور خدمات کا اعتراف کریں، آئیے بطور فخر پاکستانی بہتر معاشرہ اور عظیم قوم بننے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان زندہ باد۔

ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی جشن آزادی منفرد انداز میں منایا اور اپنی آواز میں مشہور نغمہ ’دل سے میں نے دیکھا پاکستان‘ گنگنایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں