تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسرائیلی مظالم دکھانا جرم بن گیا، صیہونی اہلکار امریکی چینل کے صحافی پر ٹوٹ پڑے

یروشلم : فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر اسرائیلی فورسز نے امریکی صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.

صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر گزشتہ کئی روز سے بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں 52 ہزار سے زائد فلسطینی شہری بے گھر جب کہ ہزاروں فلسلطینی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی فورسز نے فلسطین کی صورتحال دنیا کو دکھانے والے صحافیوں پر بھی ظلم و تشدد کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کے سینئر صحافی بین ویڈیمین کو صیہونی فورسز کی جانب سے ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سی این این کے سینئر صحافی کو گھیر رکھا ہے اور پھر انہیں آگے کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، وہ مایوسی کے عالم میں چلتے ہوئے اپنے ہاتھ کو دیکھ رہے ہیں، جو ممکن ہے واقعے کے دوران زخمی ہو گیا ہو۔

بین ویڈیمین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو اسکائی نیوز کے مشرق وسطیٰ میں نمائندے مارک اسٹون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی، ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک اور صحافی کو دھکے دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سی این این سے وابستہ سینئر صحافی ویڈیمین 2014 سے شام اور غزہ سے رپورٹنگ کررہے ہیں۔

مارک اسٹون نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کا صحافیوں سے بدسلوکی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، ’ہمارے ساتھ پورا ہفتہ یہی ہوتا رہا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی کے کافی واقعات دیکھے ہیں، دمشق گیٹ پر فلسطینیوں کے پرامن گروپ پر گرینیڈز پھینکے گئے اور شیخ جراح میں فلسطینیوں کے گھروں پر پانی برسایا گیا اور بیت المقدس میں بے تحاشا آنسو گیس استعمال کی گئی۔

خیال رہے کہ آج صبح غزہ کے علاقے شیخ ردوان میں اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی صحافی یوسف ابو حسین کے گھر کو میزائلوں کا نشانہ بنایا، فضائی بمباری کے نتیجے میں یوسف ابو حسین شہید ہوگئے، جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 219 ہوگئی جن میں 63 بچے بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -