ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

شردھا کپور نے ’استری 3‘ کا اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی ہارر کامیڈی سیریز ’استری‘ کی تیسری فلم کا اشارہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز امر کوشک کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہارر کامیڈی فلم استری  میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ نے مرکزی کردار نبھایا۔

استری اور اس کا سیکوئل دونوں ہی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئے۔

- Advertisement -

استری 2 نے بھارت میں 527.7 کروڑ روپے بزنس کرتے ہوئے کنگ خان کی کم بیک فلم ’پٹھان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

فلم کے سیکوئل کے دیگر کرداروں میں پنکج ترپاٹھی، اپراکشی کھرانا، ابھیشک بنرجی ودیگر شامل تھے جبکہ فلم میں اکشے کمار، ورون دھون اور تمنا بھاٹیا نے اسپیشل اپیئرنس دی تھی۔

تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام  پوسٹ مداح کے سوال کے جواب میں ہارر کامیڈی فلم استری 3 کا اشارہ دیا ہے۔

جب مداح نے شردھا کپور سے سوال کیا کہ آپ کا کردار کیا ہوگا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’استری 3 میں پکا بتاؤں گی۔‘

اداکارہ کے جواب کے بعد سے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ فلم استری 3 بھی آنے والی ہے جبکہ اس میں شردھا کے کردار کا نام بھی سامنے آجائے گا۔

یاد رہے کہ ہدایتکار امر کوشک نے بھی تصدیق کی ہے کہ استری 3 بنائی جائے گی، تاہم اس میں کم از کم تین سال کا وقت لگے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں