بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شکتی کپور کی صاحبزادی اداکارہ شردھا کپور فلم کے ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک طویل ڈانس سیکوینس ریکارڈ کرتے ہوئے شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھیں جب ڈانس کے دوران انہوں نے غلطی سے پورا وزن ایک ہی پاؤں پر ڈال دیا جس کے باعث ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ گر گئیں۔
ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے حادثے کے بعد شوٹنگ کو روک دیا مگر شردھا نے زخمی ہونے کے باوجود اصرار کیا کہ کام جاری رکھا جائے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں بعد درد بڑھ گیا اور آخرکار یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنی پڑ گئی۔
’ایتھا‘ مہاراشٹر کی معروف ڈانسر، اداکارہ اور تماشہ آرٹسٹ وتھابائی کی زندگی پر مبنی فلم ہے. وتھابائی کو ریاست کی ثقافتی تاریخ میں ایک عظیم فنکار کا درجہ حاصل ہے اور ان کی زندگی پر بننے والی یہ فلم بھارتی سینما کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔
شردھا کپور نے سعودی عرب میں ایوارڈ شو کیلئے برقعے کی طرز کا لباس پہنا، تصاویر وائرل
اس واقعے کے بعد فلم کے ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوری طور پر شوٹنگ کو روک دیا مگر ابھی تک ان سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی ردعمل یا وضاحت نہیں مل سکی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لکشمن اوٹیکر سے رابطے کی کوشش کی گئی، مگر تاحال ان سے کوئی جواب نہیں ملا۔


