تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

کرونا سے متاثر ہونے والی بالی ووڈ کی مشہور شخصیت وینٹی لیٹر پر منتقل

ممبئی: کرونا سے متاثر ہونے والے بالی ووڈ فلموں کے نامور موسیقار کو طبیعت بگڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موسیقار شرون راٹھور کو گزشتہ دنوں بخار اور سانس لینے میں دشواری کے بعد اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے تو انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی۔

ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال میں ہی داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد شرون راٹھور کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی رہی جو اب تشویشناک ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرز نے تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اہل خانہ سے مشورہ کرنے کے بعد موسیقار کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔

میوزک کمپوزر کے صاحبزادے نے والد کی تشویشناک حالت کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی اور بتایا کہ وہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شرون راٹھور نے متعدد کامیاب فلموں کے گانے ترتیب دیے، انہوں نے 90 کی دہائی میں جو گانے بنائے وہ سپر ہٹ ہوئے۔ انہوں نے ’عاشقی‘، ’ساجن‘، ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘، ’سڑک‘ اور ’دیوانہ‘ سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -