ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے شریاس ائیر کو بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا کر نئے کپتان کا تقرر کردیا گیا ہے۔
بورڈ نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
علاوہ ازیں ایشین گیمز کے لیے بھی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شریاس ائیر ہی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان سوریا کمار یادیو کو حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ سے بھی باہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی پی ایل سیزن میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیائے کرکٹ کو حیران کرنے والے 15 سالہ ابھرتے ہوئے بلے باز ویبھاؤ سوریاونشی کو پہلی بار بھارتی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
افغانستان بھارت کی میزبانی انڈیا میں ہی کرے گا! کرکٹ کا حیران کن واقعہ
سوریاونشی نے آئی پی ایل 2026 میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 776 رنز بنائے اور اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا۔


