تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شروتی ہاسن ایک اور ہالی وڈ فلم کا حصہ بن گئیں

ممبئی: 2019 میں ایک سیزن پر مشتمل سیریز ’ٹریڈ اسٹون‘ سے ہالی وڈ میں قدم رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ کا حصہ بن گئیں۔

ایک مرتبہ پھر شروتی ہاسن بین الاقوامی پروجیکٹ میں نامور ہالی وڈ اداکار مارک رولی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ شروتی ہاسن ڈیفنی شمون کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم ’THE EYE‘ کا حصہ بن گئیں۔

شروتی ہاسن نے انسٹا گرام پر ’ڈیڈ لائن‘ ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ فلم ’THE EYE‘ کا حصہ بننے پر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے، اسٹوری ٹیلنگ میری پسندیدہ چیز ہے، اس پروجیکٹ کا حصہ بنائے جانے پر فلم سازوں کی شگر گزار ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shruti Haasan (@shrutzhaasan)

فلم کی کہانی ایک بیوہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اُس جزیرے پر واپس جاتی ہے جہاں اس کا شوہر ہلاک ہوا تھا۔ پروجیکٹ کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔

Comments

- Advertisement -