جعلی ڈگری کیس : ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا، ملزم اڈیالہ جیل منتقل -
The news is by your side.

Advertisement

جعلی ڈگری کیس : ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا، ملزم اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد : جعلی ڈگری کیس میں ملوث ملزم شعیب شیخ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا، عدالت کے احاطے سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کے مالک اور جعلی ڈگری کیس میں ملوث ملزم شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کو عدالت میں پیشی کے موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے اپنی حراست میں لیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے شعیب شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے اور شعیب شیخ کو کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ شعیب شیخ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا

واضح رہے کہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے5جولائی کو شعیب شیخ سمیت23ملزمان کو دفعہ 419 کے تحت سات سال قید اور13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، عدالت نے دفعہ 420 کے تحت بھی ملزمان کو سزا سنائی۔

ملزمان کودھوکا دہی کے جرم میں تین سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ عدالت نے اپنے 20 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا کہ تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا جب کہ ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کے الزامات سے بری قرار دیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں