تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ویڈیو: راہول ڈریوڈ نے شبھمن گل سے کیا کہا تھا؟

بھارت نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دی، شبھمن گل کو شاندار بیٹنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شبھمن گل نے 360 رنز بنائے جس میں ایک شاندار ڈبل سنچری اور نصف سنچری شامل تھی یہی نہیں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

شبھمن گل نے 128 کے اسٹرائیک ریٹ 360 رنز بنائے ان کی اننگز میں 14 بلند و بالا چھکے اور 38 چوکے شامل تھے۔

سابق مایہ بھارتی بیٹر راہول ڈریوڈ اور شبھمن گل کا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں بیٹر نے بتایا کہ انہیں راہول ڈریوڈ نے ازراہ مذاق کہا تھا کہ آپ بیٹنگ کرتے رہیں، ویرات کوہلی اور روہت شرما سے پہلے آؤٹ نہیں ہونا۔

انہوں نے ڈریوڈ کو بتایا کہ ’سری لنکا کے خلاف سیریز میں لگا تھا کہ انہیں موقع نہیں دیا جائے گا اور ایشان کشن ٹیم میں منتخب ہوں گے کیونکہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ڈبل سنچری اسکور کرچکے تھے۔

بھارتی بیٹر کا کہنا تھا کہ ’ٹیم انتظامیہ نے مجھے موقع فراہم کیا جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی اور میں نے اپنا نیچرل گیم کھیلا۔

واضح رہے کہ رواں برس کھیلے گئے چھ میچز میں 567 رنز بنائے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے جبکہ وہ کیویز کے خلاف 208 رنز کی اننگ کھیل کر ڈبل سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -