ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

روہت شرما ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی فارغ، نیا بھارتی کپتان کون ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما کو بی سی سی آئی نے ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی فارغ کردیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کی جگہ اب شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے جب کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

شبھمن گل تین میچوں کی آسٹریلیا سیریز میں روہت شرما کی جگہ کپتانی سنبھالیں گے، یہ ان کی ون ڈے ٹیم کی پہلی کپتانی ہوگی، پہلے وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

بی سی سی آئی کی جانب سے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے کے باوجود ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت کے علاوہ ویرات کوہلی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، شریاس ائیر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے معروف کرکٹر نے تاریخ میں پہلی بار بگ بیش لیگ کھیلنے کا معاہدہ کرلیا، آف اسپنر سڈنی تھنڈر کی جانب سے آسٹریلین لیگ کھیلیں گے۔

کچھ مہینوں قبل ریٹائر ہونے والے بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے بھارتی کرکٹ میں نئی تاریخ لکھی ہے کیونکہ وہ آنے والے سیزن میں ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت سڈنی تھنڈر میں شامل ہوں گے وہ بی بی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے پہلے بھارتی مرد کرکٹر بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک ایشون کی بگ بیش لیگ میں شرکت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مزید کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بھی مستقبل میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے کا موقع ملیگا۔

44 سالہ سابق کینگرو پلیئر کا خیال ہے کہ روی چندرن اشون کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ حالیہ معاہدہ آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ٹورنامنٹ میں ہندوستانی شرکت کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

روی چندرن ایشون نے پچھلے ہفتے بی بی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، 39 سالہ کرکٹر نے آئندہ سیزن کے لیے ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت سڈنی تھنڈر میں شمولیت اختیار کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں