تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ باڑے میں موجود ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ’کاش اگر یہ گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی ہمارے تو مزے ہی ہوجاتے۔‘

ویڈیو میں آواز آتی ہے کہ ’پاگل، اگر ہم چارے کے بجائے ڈیزل سے چلتی ہوتیں تو پھر تم کیا کرتیں۔‘ چپ کرکے دودھ نکالو۔‘

شگفتہ اعجاز کی ویڈیو سے یہ تاثر دیا گیا ہے گویا گائے جواب دے رہی ہے جسے سن کو وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔

سینئر اداکارہ کی اس دلچسپ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85 پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -