شجاع خانزادہ پرحملہ، مرکزی ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ -
The news is by your side.

Advertisement

شجاع خانزادہ پرحملہ، مرکزی ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور: شجاع خانزادہ پر حملے کے مرکزی ملزم قاسم کا چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

پنجاب کے وزیرِداخلہ شجاع خانزادہ پر حملے کے مرکزی ملزم قاسم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت سعید کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔

ملزم قاسم نےاپنے ابتدائی بیان میں اہم انکشافات کئے ہیں، ملزم نےاپنے بیان میں بتایا ہے کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں تحریک طالبان قاری سہیل گروپ ملوث ہے۔ تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر قاری سہیل، صدام، امجد فیاض، ظہیر نے مل کر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی۔

ملزم کے مطابق خودکش بمبار کو صدام، امجد اور قاری سہیل نے جائے وقوعہ پر پہنچایا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری اور حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگانے میں آئی ایس آئی نے اہم کردار ادا کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں