The news is by your side.

Advertisement

ٹی 10 لیگ کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا سفید جھوٹ ہے، شجیع الملک

کراچی : چیئرمین ٹی 10 لیگ شجیع الملک نے کہا ہے کہ لیگ میں زیادہ بھارتی ٹیموں کی پروپیگنڈا سفید جھوٹ ہے یہ جنوبی ایشیائی لیگ ہے جس میں 80 فیصد شیئرز پاکستانیوں کے ہیں اور جس کی نگرانی آئی سی سی خود کر رہی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چیئرمین ٹی 10 لیگ کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ گروپ لیگ کو بھارت سے جوڑنے کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ لیگ میں 80 فیصد شیئرز سلمان اقبال اور سعد اللہ کے ہیں اور امارات کرکٹ بورڈ بھی ٹی 10 لیگ کا پارٹنرہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ انگلش کرکٹ بورڈ بھی ٹی 10 لیگ کا پارٹنر ہے ایسی صورت حال میں جنگ میڈیا گروپ کی جانب سے لیگ کو صرف بھارتی اونرشپ کہنا میری سمجھ سے باہر ہے اور جنگ گروپ کی جانب سے پختون ٹیم کے مالک کا افغانی ہونے سے متعلق دعوی بھی سراسر جھوٹا ہے کیوں کہ اس ٹیم کے مالک بھی پاکستانی ہیں اسی طرح مراٹھاعربین فرانچائز کےمالک علی بھی پاکستانی ہیں.

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ٹی 10 لیگ شجیع الملک نے بتایا کہ اس لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس کا آغاز تین دن میں ہوجائے گا اور یہ چار روز پر مشتمل مختصر سا ٹورنامنٹ ہے جب کہ پی ایس ایل ایک بڑی لیگ ہے جس کے آگے ہماری چھوٹی سی ٹی10 لیگ کچھ نہیں ہے بلکہ ٹی10 لیگ کی اسپانسرشپ پی ایس ایل کی ایک ٹیم کے برابر بھی نہیں اس لیے دونوں لیگز کا موازنہ کرنا درست نہیں.


  اسی سے متعلق : ٹی ٹین لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنا چاہئے، شاہد آفریدی


چیئرمین ٹی 10 لیگ نے موقف دہراتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کی جانب سے ٹی 10 لیگ کو صرف بھارتی لیگ کہہ کرغلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں اور اسی طرح ٹی 10 لیگ میں 5 بھارتی ٹیموں کی شمولیت کا دعویٰ بھی سفید جھوٹ ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ٹی ٹین لیگ کی صرف ایک فرنچائز کا نام انڈین ٹیم ہے جب کہ اس ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی بھی موجود ہیں.


یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹین لیگ کے خلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں، پی سی بی 


نشریاتی حقوق کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین ٹی 10 لیگ نے کہا کہ جنگ گروپ براڈ کاسٹ کے لیے مسلسل کوششوں میں تھا تاہم بات نہ بننے پر نشریاتی حقوق ٹین اسپورٹس کو دیئے گئے اور یہ ایک شفاف عمل ہوتا ہے جس کے لیے پورا میکنزم مرتب کیا گیا ہے اسی طرح پی ٹی وی بھی نے رابطہ کیا تھا.

 


 مزید پڑھیں : سلمان اقبال ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل دونوں میں متحرک ہیں، نجم سیٹھی


خیال رہے جوں جوں ٹی 10 لیگ کے آغاز کا دن قریب آرہا ہے یوں یوں میڈیا پر جنگ گروپ کی جانب سے اس لیگ کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور بھونڈے الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مذمت کرچکا ہے اور چیئرمین ٹی 10 لیگ شجیع الملک اس انٹرویو میں حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے جنگ گروپ کے بے سروپا الزامات کی قلعی کھول دی ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں