site
stats
پاکستان

وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی شجاعت عظیم مستعفی

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی نے عدالتِ عالیہ کی جانب سے کام کرنے پرروکے جانے پرکیا۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی شجاعت عظیم ایوی ایشن ڈویژن کےسربراہ تھے اورانھوں نے استعفیٰ سپریم کورٹ کی جانب سے کام کرنے سے روکے جانے پردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے پائلٹس کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست پرشجاعت عظیم کوایوی ایشن ڈیویژن کے معاملات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔

شجاعت عظٰیم نے اپنے اوپر سپریم کورٹ میں عائد کردہ الزامات کا سامنا کرنے اور انہیں غلط ثابت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

شجاعت عظیم کے ترجمان کے مطابق انہوں نے معاون خصوصی کی ذمہ داریاں اعزازی طور پر قبول کری تھیں اوروہ اس عہدے کے لئے کسی قسم کی تنخواہ یامراعات نہیں لےرہےتھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top