ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

اداروں کو لڑانے والے ملک داؤ پر لگا رہے ہیں، چوہدری شجاعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اداروں کو لڑانے والے ملک کے مخلص نہیں، اداروں کو آپس میں لڑانے والے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکمرانوں کے ایجنڈے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، ملک دشمن عناصر کا ساتھ دینے کے بجائے مقابلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے اور اگر ملک میں قومی حکومت بنتی ہے تو اس میں مسلم لیگ کا اہم کردار ہوگا جو بھرپور طریقے سے ادا کیا جائے گا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے لیے دن رات محنت کرتی ہے اور ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانیں بھی دینے سے گریز نہیں کرتے چنانچہ پاک فوج اور عدلیہ مخالف بولنے والے اپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے ملک دشمن قوتوں سے دوستی کے بجائے منہ توڑ جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ایجنڈے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جو مسلسل فوج اور عدلیہ کے خلاف سخت بیانات دے رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں