بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈ میں شامل کرنے پر راجیو شکلا کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کو آئی پی ایل سے منسلک ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شامل کرنے پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا بیان سامنے آگیا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ابرار احمد کو شامل کرنا باہر کی لیگ کا معاملہ ہے یہ ہماری انڈین پریمیئر لیگ کا معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، یہ انہوں نے غیر ملکی لیگ میں کیا  جہاں وہ مالک ہیں۔

یہ پڑھیں: رائزرز لیڈز کے ہیڈ کوچ کا ابرار احمد کے حق میں بڑا بیان!

راجیو شکلا نے کہا یہ ان کا فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے سن رائزر ز لیڈز کے لیے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں حاصل کیا۔

 سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں خریدا جس پر ٹیم کی مالکان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں