تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں شٹر بند ہڑتال ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ، ژوب سمیت بلوچستان بھر میں اہم مارکیٹیں، تجارتی مراکز، چھوٹی بڑی دکانیں بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

واقعے کے خلاف آج تحریک انصاف بلوچستان سہ پہر 3 بجے مارچ کرے گی، یہ احتجاجی مارچ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے منان چوک تک کیا جائے گا، دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام حقیقی آزادی مارچ کے سفر کے دوران وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت 13 افراد زخمی جب کہ ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

عمران خان کو ٹانگوں میں گولیاں لگی تھیں، انہیں فوری طور پر لاہور شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں رات گئے ان کا آپریشن کیا گیا، انہیں اسپتال کے کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔

واقعے کے فوری بعد حملہ آور کو ایک کارکن نے پکڑ لیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا تاہم گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی اس کا اعترافی ویڈیو بیان میڈیا پر جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانیدار سمیت تمام عملے کو معطل کردیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے قاتلانہ حملے کے خلاف آج بعد نماز جمعہ ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے اور شہر شہر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -