تین کشمیریوں کی شہادت، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال -
The news is by your side.

Advertisement

تین کشمیریوں کی شہادت، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں تین کشمیریوں کی شہادت پروادی میں مکمل ہڑتال ہے، قابض انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کرفیونافذ کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے اورٹریفک مکمل طورپربند ہے۔

ہڑتال کی کال میرواعظ عمرفاروق، علی گیلانی اوردیگرکشمیری رہنماؤں نے دی تھی، کشمیریوں کواحتجاج سے روکنے کے لئے میرواعظ عمرفاروق سمیت دیگررہنماؤں کونظربند کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیرکے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورسزنے تین نہتے کشمیریوں کوفائرنگ کر کے شہید کردیا تھا اوراسی واقعے کے خلاف آج مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کی جارہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں