راولپنڈی : آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر 28 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، فائن آٹے کی 80 کلو بوری 11 ہزار 700 روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ لال آٹے کی بوری 10 ہزار 500 روپے سے اوپر پہنچ گئی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد نان کی قیمت 30 روپے سے بڑھا کر 35 روپے اور روغنی نان 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کردیا گیا ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے مہنگے آٹے کے خلاف 28 اکتوبر کو تندور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ آٹا مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


