اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

شویتا تیواری نے سابق شوہروں کیخلاف اہم بیان دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(7 اگست 2026): بھارتی اداکارہ شویتا تیواری نے سابق شوہروں راجہ چوہدری اور ابھیناو کوہلی کے خلاف اہم بیان دے کر سب کو حیران کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی ٹریٹرز 2‘ شو کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی جس میں شویتا تیواری نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں حیران کن بیان دیا۔ شو کے میزبان کرن جوہر کے ساتھ گفتگو کے دوران اداکارہ نے جھوٹ کو پہچاننے کی اپنی صلاحیت کا ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے دونوں سابق شوہروں کو رنگے ہاتھوں دھوکہ دیتے ہوئے پکڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شویتا تیواری نے تیسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ٹریلر میں کرن جوہر شویتا تیواری کی جھوٹ پکڑنے کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جھوٹ پکڑنے میں آپ ماہر نہیں ہو سکتیں۔ اس پر اداکارہ ایسا بیان دیتی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سابق شوہروں کو دھوکہ دیتے ہوئے میں نے ہی پکڑا تھا۔

یاد رہے کہ شویتا تیواری کی پہلی شادی 1998 میں اداکار راجہ چوہدری سے ہوئی تھی، یہ جوڑا 2007 میں الگ ہوگیا تھا اور بعد میں ان میں طلاق ہوگئی تھی۔

جولائی 2013 میں بھارتی اداکارہ نے اداکار ابھیناو کوہلی سے شادی کی لیکن بعد میں دونوں کے درمیان بھی علیحدگی ہوگئی تھی۔

شویتا تیواری اس سے پہلے اپنی دونوں شادیوں کے حوالے سے گھریلو تشدد پر بھی کھل کر بات کر چکی ہیں۔ راجہ چوہدری نے ایک پوڈ کاسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے الزامات کی تردید کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں