تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سیالکوٹ واقعہ: فریقین اپنے اپنے موقف پر قائم، فیصلہ کا اختیار وزیراعلیٰ کو دے دیا

لاہور: سیالکوٹ واقعے سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب اور فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰم ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کا کیا ہوا؟ اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

پنجاب حکومت کےذمہ دار ذ رائع کے مطابق اسپیشل برانچ اور آئی بی نے سیالکوٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پر اپنی رپورٹس سے وزیراعلی کو آگاہ کردیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سے ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے وزیراعلی سردار عثمان بزداز پر واضح کیا کہ وہ نہ صرف اپنے موقف پر قائم ہیں بلکہ اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوں گے، چیف سیکرٹری نے عثمان بزدار کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی میں دن رات محنت کررہے ہیں کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعلی صاحب آپ کی مشاورت سے ہم ان افسران تعینات کرتے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے جو جملے کہے وہ آپ کے سامنے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی،اس موقع پ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ عوام افسر سے نہیں ہم سے سوالات کرتی ہے، افسر جواب دینے کو تیار نہیں، ہم سب افسران کا احترام کرتے ہیں لیکن جو کام نہیں کرتا اس سے متعلق ہمارا کام ہی نشاندہی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سونیا صدف دفتر سے باہر آکر بازاروں میں اشیا کو چیک ہی نہیں کرتی تھی۔

زرائع نے مزید کہا کہ وزیراعلی نے دونوں کا موقف سنا اور میرٹ پر فیصلہ کرنے کا کہا

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ واقعےپر اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ رو یے کی وضاحت دی تھی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بیان دیا کہ جو خواتین میدان میں نکل کر سختیاں نہیں برداشت کرسکتیں انہیں عوامی خدمت نہیں آسان راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سیالکوٹ میں رمضان بازار کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ پلائی تھی،رمضان بازار کے دورے کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر پر اظہار برہمی کیا ‏اور سب کے سامنے خاتون افسر کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تنخواہ لیتی ہیں تو فرض بھی ادا کیجیے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ٹیکس سے تنخواہیں وصول کرنے والا جوابدہ ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کی ڈانٹ ڈپٹ پر اسسٹنٹ کمشنر نے اعتراض کیا اور وہاں سے چلی گئیں۔ ‏جواب میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا ہم روزانہ مارکیٹ میں خوار ہوتے ہیں بات آرام سے بھی کی ‏جاسکتی ہے گرمی سے کوئی پھل خراب ہوگیا تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے اپنے خیالات کا ‏اظہار کیا۔ کسی نے معاون خصوصی کے رویے کو نامناسب قرار دیا تو کسی نے اسسٹنٹ کمشنر ‏سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -