The news is by your side.

مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی

کراچی : سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو رن وے کی مرمت کے باعث 16 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابطق سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 16 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند رہے گا۔

ایئرپورٹ کو 5دسمبر سے20دسمبر تک بند کرنے کے حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 04/22کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئرلائن کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا

پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائن سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں ردوبدل بھی کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں