اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سیالکوٹ میں 5 سالہ عفیفہ کائنات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا کون؟ معمہ حل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : 5 سالہ عفیفہ کائنات سے زیادتی و قتل کا معمہ حل ہوگیا ، مرکزی ملزم کو والدین کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پانچ سالہ عفیفہ کائنات سے زیادتی اور قتل کے لرزہ خیز مقدمے کا معمہ حل کرلیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم ابو ہریرہ کو اس کے والد اور والدہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ابو ہریرہ نے بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اینٹ مار کر قتل کیا، جب کہ ملزم کے والدین نے شواہد مٹانے میں مدد کی۔

حکام نے کہا کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عفیفہ کائنات 15 ستمبر کو گھر کے قریب سے اغوا ہوئی تھی، جب کہ اس کی لاش 18 ستمبر کو کھیتوں سے ملی تھی۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مقدمہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں