سیالکوٹ(15 دسمبر 2025): پولیس نے 2 گینگز کے 6 ڈاکو کو سرغنہ سمیت گرفتارر کرلیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی اور نا جائز اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ تھانہ صدر پولیس نے 2 گینگز کے 6 ڈاکو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیے، گرفتار ڈاکوؤں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد سامان میں 5 موٹر سائیکل، 4 قیمتی فونز، 4 لاکھ 75 ہزار روپے، 4 پستول، 2 رائفل اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش 20 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکل، اسمارٹ فونز اور نقدی چھیننے و چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، ڈی پی او فیصل شہزاد نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقہ گارڈن مرزا آدم خان روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقا بلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکو کی شناخت پچیس سالہ رکن خان کے نام سے ہوئی اور لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


