جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11، سیالکوٹ اسٹالینز نے آفیشل لوگو جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنا آفیشل لوگو جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سیالکوٹ اسٹالینز نے کہا کہ یہ محض ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ آگے بڑھتی ہوئی ایک زندہ روایت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’یہ ٹیم ان نسل در نسل کرکٹ شائقین کے جذبے اور فخر کی عکاس ہے جنہوں نے ہمیشہ سیالکوٹ کو کرکٹ کے نقشے پر نمایاں رکھا۔‘

بیان کے مطابق ’لوگو میں طاقت، جذبہ اور وقار کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، جو ایک نئے عہد کے آغاز کی علامت ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی بنیاد تاریخ میں جڑی ہوئی ہے، مگر اس کا وژن مستقبل پر مرکوز ہے۔ یہ ٹیم ثابت قدمی، بلند حوصلوں اور کامیابی کی خواہش سے عبارت ہے، اور اس شہر کے اس یقین سے متاثر ہے جو ہمیشہ کرکٹ میں جیتا اور سانس لیتا رہا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق یہ شناخت صرف میدان تک محدود نہیں بلکہ یہ شہر کی اجتماعی سوچ، جدوجہد اور کرکٹ سے بے پناہ محبت کا تسلسل ہے۔

سیالکوٹ اسٹالینز کا انداز سخت نظم و ضبط، جارحانہ حکمت عملی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار پر مبنی ہے، جس کا مقصد پی ایس ایل میں ایک مضبوط چیمپیئن ٹیم بننا ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل

شائقینِ کرکٹ کے لیے سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو اور تشخص ایک واضح پیغام ہے کہ شہر ایک بار پھر کرکٹ کے ایک نئے، مضبوط اور باوقار دور میں داخل ہو چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں