ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

اسٹیو اسمتھ کے بعد چار اور اہم کھلاڑی سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر محمد نواز، سلمان مرزا، احمد دانیال اور سعد مسعود سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز نے اپنی ری ٹینشن لسٹ جاری کردی ہے جس میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کیا گیا ہے۔

اب محمد نواز، سلمان مرزا، احمد دانیال، سعد مسعود بھی اسٹالینز میں شامل ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کا پلیئر آکشن 11 فروری کو ہوگا، تمام ٹیمیں آکشن میں اپنے اسکواڈ کو فائنل کریں گے۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں سائن کرلیا، جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بننے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل 11 کے لیے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کے معاوضوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو 7، 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اس سیزن میں پی ایس ایل کے پلیئرز سلیکشن سسٹم میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ روایتی ڈرافٹ سسٹم کے بجائے اب نیلامی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت فرنچائزز ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں