تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سانحہ سیالکوٹ : ’جسم کی سب ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں صرف ایک پاؤں سلامت تھا‘

لاہور : سانحہ سیالکوٹ میں بہیمانہ تشدد سے ہلاک ہونے والے مینیجر کی رونگھٹے کھڑے کردینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی فیکٹری کے جنرل مینیجر پریانتھا کمارا کو گزشتہ روز فیکٹری ملازمین نے توہین مذہب کے مبینہ الزام میں بدترین تشدد سے ہلاک کرکے لاش کو نذر آتش کردیا تھا، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول مینیجر کی کھوپڑی ٹوٹنے اور بھیجا(دماغ) باہر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

سری لنکن شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی موت دماغ متاثر ہونے کی وجہ سے ہوئی جب کہ بازو اور کولہے سمیت متعدد ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریانتھا کمارا کے جسم کا 99 فیصد حصّہ مکمل طور پر جل چکا تھا صرف ایک پاؤں ٹھیک تھا باقی جسم میں ایک ہڈی بھی سلامت نہیں۔

سیالکوٹ واقعے ذمہ داروں کے گرد گھیرا تنگ ، تمام مرکزی ملزمان گرفتار

خیال رہے کہ 24 گھنٹے میں 200 چھاپے مارے گئے اور 118 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ سیالکوٹ واقعے کے 13 مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے وزیرآباد روڈ پر واقع فیکٹری ملازمین نے سری لنکن جنرل مینیجر کو مبینہ طور توہین رسالت کا الزام لگاکر بہیمانہ تشدد سے قتل کرکے لاش کا نذر آتش کردیا تھا جب کہ واقعے ملوث ملزمان جلتی ہوئی لاش کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بناتے رہے۔

Comments

- Advertisement -