The news is by your side.

معروف بھارتی اداکار دوران ورزش دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار سدھانت سوریا ونشی دوران ورزش دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ  سدھانت کو دل کا دورہ اس وقت پڑا جب وہ ورزش کررہے تھے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

سدھانت نے سوگواران میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں جبکہ انہوں نے حال ہی میں اپنا نام آنند سوریہ ونشی سے بدل کر ’سدھارتھ سوریا ونشی‘ کرلیا تھا۔

ان کے انتقال پر اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اداکار جے بھنوشالی نے لکھا کہ ’بھائی آپ بہت جلد چلے گئے، مجھے ایک دوست سے افسوسناک اطلاع ملی۔‘

اداکار متعدد بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں