جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بیٹی کے نام کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرکے بیٹی کا نام ’سرایا ملہوترا‘ بتایا ہے۔

اداکار جوڑی کی بیٹی کے نام کا مطلب ’خدا کی شہزادی‘ ہے۔

تصویر میں وہ دونوں ننھے بچی کے پاؤں تھامے ہوئے نظر آئے اور کیپشن میں تحریر تھا کہ ’ہماری دعاؤں سے ہماری بانہوں تک ہماری خدا کی عطا، ہماری شہزادی، سَرایا ملہوترا۔

واضح رہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی محبت کا آغاز فلم شیرشاہ کے دوران ہوا تھا جس میں ادکار نے کیپٹن وکرم بٹرا اور ادکارہ نے ڈمپل چیمہ کا کردار نبھایا تھا۔

 بعدازاں یہ آن اسکرین محبت حقیقی محبت میں بدل گئی جسے انہوں نے 2023 میں ازدواجی رشتے کی شکل دے ڈالی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں