تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

کیارا ایڈوانی کی شادی سے قبل تصویر وائرل

بالی ووڈ میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کا چرچا ہے جبکہ شوبز جوڑی کی شادی میں شرکت کے لیے اداکار بھی پہنچ گئے ہیں۔

سدھارتھ اور کیارا کل جیسلمیر کے شاندار سوریا گڑھ محل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم اداکارہ کی شادی سے قبل خوبصورت لباس میں زیب تن تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شوبز جوڑی کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست کافی طویل ہے جس میں منیش ملہوترا اداکارہ کے ساتھ جیسلمیر چلے گئے۔ کرن جوہر، شاہد کپور، میرا کپور، جوہی چاؤلہ اور ایشا امبانی پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔ امبانی خاندان جو اڈوانی کے قریب ہے پہلے ہی پہنچ گیا تھا۔

اب ایک اشتہار سے اداکارہ کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، سرخی مائل گلابی لہنگا میں ملبوس، کیارا اڈوانی نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہندی گزشتہ رات، سنگیت نائٹ آج رات کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ہلدی (مایوں) کل صبح اور شادی کی رسومات کل شام میں کی جائیں گی۔

ان کی شادی کی تقریب میں کرن جوہر، شاہد کپور، میرا راجپوت، کترینہ کیف، مکیش امبانی اور فیملی، منیش ملہوترا اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سی مشہور شخصیات شرکت کریں گی جبکہ 100 سے زائد گارڈ سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

Comments