یش کی فلم ’ٹاکسک‘ میں کیارا ایڈوانی کے بولڈ مناظر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترا کو طنزیہ طور پر شہزادی ڈیانا بنا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم ’ٹاکسک‘ کی وجہ سے کسی نے اتنا دکھ نہیں جھیلا جتنا سدھارتھ ملہوترا نے جھیلا ہے جو اس فلم کا حصہ بھی نہیں ہے۔
انسٹاگرام پر صارفین نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سدھارتھ مدہم روشنی والے کمرے میں اکیلے بیٹھے کھڑکی سے باہر گھور رہے ہیں اور بیک گراؤنڈ میں اریجیت سنگھ کے سارے ہی غمگین گانے چل رہے ہیں۔
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ شاید اس وقت جم میں پسینہ بہا رہے ہوں گے، یا یہ سوچ کر سر پکڑ رہے ہوں گے کہ ان کا نام ایسے ٹریلر کے نیچے کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے جس سے ان کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں۔
یہ پڑھیں: فلم ’ٹاکسک‘ کیلیے کیارا اڈوانی نے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کر لیا
لیکن انٹرنیٹ تو پھر انٹرنیٹ ہے اسے بس ایک فلم کا ٹریلر تھما دو اور اچانک ہر بندہ سلیبریٹی باڈی لینگویج، میرج کونسلنگ، طلاق کے معاملے میں پی ایچ ڈی ہولڈر بن جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یش اور کیارا اڈوانی کی فلم ‘ٹاکسک’ کا ٹریلر اور گانے ریلیز ہوئے لوگوں نے نوٹس کیا کہ فلم میں کیارا کے یش کے ساتھ کافی رومانوی مناظر ہیں۔
اور محض 14 سیکنڈز کے اندر پورے سوشل میڈیا نے مل کر یہ فیصلہ کر لیا کہ سدھارتھ ملہوترا کو بچانے کی سخت ضرورت ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی! اسے ہر قیمت پر دنیا کی نظروں سے بچانا ہوگا، مگر کس چیز سے؟ اس کی بیوی کے پیسے کمانے سے؟
کمنٹس میں ’سدھارتھ بچاؤ مہم‘ نے بھی انٹری دے دی ہے جس میں لکھا کہ کہ سدھارتھ کے لیے انصاف ہونا چاہیے، بے چارہ سدھارتھ اور میرے بھائی کو آزاد کرو۔
کسی نے لکھا کہ اس سیزن کے فاتح ہیں… سدھارتھ ملہوترا۔ وہ تو گویا بالی ووڈ کے ‘شہزادی ڈیانا’ بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے اس سارے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ صارفین ان کے لیے کمنٹس کررہے ہیں۔


