تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

سدھو موسے والا کس سے شادی کرنے والے تھے؟

بھارت میں قتل کیے جانے والے پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار کو قتل کیے جانے والے گلوکار سدھو موسے والا رواں سال نومبر میں ’اماندیپ کور‘ نامی لڑکی سے شادی کرنے والے تھے۔

سدھو موسے والا کا رشتہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی لڑکی اماندیپ کور سے دو سال قبل طے پایا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کا بتانا ہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کی شادی کی تاریخ پہلے اپریل 2022 میں طے پائی تھی بعد ازاں مارچ میں ان کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں ہار جانے پر شادی نومبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سدھو موسے والا کو آخری رسومات کیلئے ٹریکٹر میں کیوں لے جایا گیا

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں۔

یاد رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں جس میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

Comments

- Advertisement -