تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

آنکھوں کی پتلیوں کو باہر نکالنے کا عالمی ریکارڈ قائم ، ناقابل یقین ویڈیو

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے ایک ایسے شخص کو ریکارڈ ہولڈر قرار دیا ہے جو حیرت انگیز طور پر اپنی آنکھوں کی پتلیوں کو باہر نکال لیتا ہے۔

برازیل کا ’سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا‘ نامی شہری جب اپنی آنکھوں کی گول گول پتلیوں کو باہر نکالتا ہے تو دیکھنے والے خوف اور حیرت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اسی کارنامے کی بدولت گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں برازیلین شخص نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Sidney Mesquita poping his eyes in fron of a mirror

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا کی آنکھیں 18.2 ملی میٹر تک پھیل کر اپنے ساکٹ سے باہر آجاتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا کو ٹائیو چیکو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے یہ ریکارڈ رواں برس 10 جنوری کو بنایا تھا۔

ٹائیو چیکو کو 9 برس کی عمر میں پہلی بار اندازہ ہوا کہ وہ انوکھی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ انہیں یہ اندازہ آئینے کے سامنے مختلف اور احمقانہ چہرے بناتے ہوئے ہوا اور تب سے وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ٹائیو چیکو کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیتیں قدرتی ہیں، اس کے لیے کوئی خاص تربیت حاصل نہیں کی۔

Sidney Mesquita Holding the GWR book

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ اپنی آنکھوں کی پتلی کو پھیلاتے ہیں تو سب کچھ دھندلا نظر آتا ہے لیکن کچھ ہی دیر میں سب دکھائی دینا شروع ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -