ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

اداکارہ ہونے سے زیادہ ’نیازی‘ ہونے پر فخر ہے، سدرہ نیازی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نیازی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے میسج کرتے ہیں۔

اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب رپورٹنگ کررہی تھی تو اسپورٹس کے پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور بتایا کہ کھلاڑی سے جو سوال پوچھو اس کا جواب نہیں دیتے باقی سب باتوں کے جواب ان کے پاس ہوتے ہیں۔

یہ پڑھیں: شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی والد اس سے پہلے کرنا چاہتے تھے، سدرہ نیازی

سدرہ نیازی نے کہا کہ صرف کرکٹرز ہی نہیں باقی دوسرے کھیلوں کے کھلاڑی بھی میسج کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کال آؤٹ کرسکتے ہیں لیکن آپ کتنی جگہ پر لڑائی لڑیں گے آپ اسے نظر انداز کردیں کوئی جواب ہی نہ دیں۔

ایک سوال کے جواب میں سدرہ نیازی نے کہا کہ مریخ پر درفشاں کے ساتھ نہیں سحر خان کے ساتھ جاؤں گی، کھانے مجھے کراچی کے پسند ہیں، ہمارے گھر میں اس بات پر بہت بحث ہوتی ہے، شوہر کو لاہور کے کھانے پسند ہیں۔

سدرہ نیازی نے کہا کہ کسی شو پر جاتی ہوں تو شوہر کہتے ہیں میرا نام کہیں مت لینا، آپ کے شو میں آئی تو تب بھی یہی کہا گیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اداکارہ ہونے سے زیادہ نیازی ہونے پر فخر ہے۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں