پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے تاریخ رقم کردی

کراچی: پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے سری لنکا کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جاری ہے، جہاں قومی ٹیم کی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے ایک روزہ میچز میں دوسری سینچری اسکور کر ڈالی۔
سدرہ امین نے اپنی دلکش اننگز میں 8 چوکے بھی رسید کئے، اسی کے ساتھ ہی سدرہ ون ڈے میچز میں دو سنچریاں کرنے والی دوسری پاکستانی بیٹر بنی، اس سے قبل جویریہ خان یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہیں۔
CENTURY FOR SIDRA AMIN 🤩
A special effort to bring up the second ODI 💯 of her career 🙌
Watch Live ➡️ https://t.co/zpGnRoYYdO
#⃣ #PAKWvSLW | #BackOurGirls pic.twitter.com/3q6YIbUoKQ— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 3, 2022
اس سے قبل سدرہ امین نے حالیہ ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کی تھیں۔
آج کے میچ کی دوسری خاص بات یہ تھی کہ پاکستانی اوپنرز سدرہ امین اور منیبہ علی نے ون ڈے میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ اوپننگ پارٹنر شپ بنائی، دونوں بیٹرز کے درمیان 158 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی، اس سے قبل سال دوہزار انیس میں ناہیدہ خان اور جویریہ خان نے انگلینڈ کے خلاف کوالمپور میں 96 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔
𝗥𝗘𝗖𝗢𝗥𝗗 𝗦𝗧𝗔𝗡𝗗 🌟@SidraAmin31 and @MuneebaAli17 share a mammoth partnership for the first wicket 🔥
Watch Live ➡️ https://t.co/zpGnRoYYdO
#⃣ #PAKWvSLW | #BackOurGirls pic.twitter.com/10t5iyWfuf— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 3, 2022
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کراچی میں جاری ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، مذکورہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جارہی ہے۔