تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سدھو نے مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھا دی

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گھر پر سیاہ پرچم لہرا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کررہی ہے، ایک طرف کسانوں نے مزاحمت کے لیے نئے پروگرام کا اعلان کیا وہیں پنجاب میں کانگریس کے لیڈر نوجوت سنگھ سندھو نے اپنی رہائشگاہ پر سیاہ پرچم لہرا کر کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لہرا رہے ہیں۔

سدھو نے ویڈیو میں کہا کہ گزشتہ بیس پچیس سالوں سے کم ہورہی آمدنی اور بڑھتے ہوئے قرض کے سبب کسان پریشان ہیں، یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے کسانوں کو تحریک چلانے پر مجبور ہونا پڑا ہے، پنجاب آج ایک ساتھ تین زرعی قوانین کی جنگ لڑ رہا ہے، یہ تینوں قوانین کسان، مزدور اور تاجروں کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان قوانین کو واپس نہ لیا گیا تو پنجاب پھر کھڑا نہیں ہو پائے گا، میرے گھر پر سیاہ پرچم لگ گیا ہے، یہ نئے قوانین کے خلاف ہے جب تک قوانین واپس نہیں ہوں گے اس پرچم کو نہیں اتارا جائے گا۔

یاد رہے کہ مودی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی کے سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر پر نومبر سے سراپا احتجاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -