تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کورونا کے خلاف جنگ میں سائنس دانوں کی اہم کامیابی

گلیکسو اسمتھ کلائن اور سنوفی نامی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے تیار کی گئی کوروناویکسین کے نتائج حوصلہ افزا آئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں کی مشترکہ ویکسین کے نتائج مثبت رہے۔ گلیکسو اسمتھ کلائن(جی ایس کے) کا کہنا ہے کہ ویکسین کے دوسرے ٹرائل کے دوران کوروناوائرس کو ناکارہ بنانے والی مضبوط اینٹی باڈیز کا ردعمل ہر عمر کے افراد میں ریکارڈ کیا گیا جو حوصلہ افزا بات ہے۔

قبل ازیں ٹرائل کے دوران معمر افراد میں مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کرنے میں ناکامی پر جی ایس کی ویکسین التوا میں ڈال دی گئی تھی وگرنہ یہ 2021 کی پہلی ششماہی میں ہی عام استعمال کے لیے منظور کرلی جاتی۔

— شٹر اسٹاک فوٹو

ادویہ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ حالیہ ٹرائل کے نتائج کے دوران صحت کا کوئی خطرہ بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا جس کے بعد آخری مرحلے کے ٹرائل کی راہ ہموار ہوگئی، یہ ویکسین کووڈ 19 کے خلاف جاری جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کرسکے گی، ہمارا مقصد رواں سال کے آخر تک اس ویکسین کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ گلیکسو اسمتھ کلائن نے اس ویکسین کی تیاری کے لیے سنوفی کی سیزنل فلو ویکسین سے ملتی جلتی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا، تیسرے مرحلے کا آغاز آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

دوسری جانب ادویہ ساز کمپنی سنوفی کے عہدیدار تھامس ٹریموفی نے بتایا کہ ویکسین کے دوسرے نتائج سے اندازہ لگایا جاسکتا کہ یہ بھی وبا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر دنیا کو متعدد کوروناویکسین کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -