The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور تھائی لینڈ کےدرمیان اہم معاہدہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈکےدرمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکریٹری تھائی لینڈ نے معاہدے ‏پر دستخط کیے۔ معاہدےکےتحت سیکیورٹی پالیسی انفارمیشن کاتبادلہ کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدےکے تحت مشترکہ مشقیں اور ڈیفنس ٹیکنالوجی پرتعاون ‏کیاجائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکریٹری تھائی لینڈ کے درمیان ملاقات میں باہمی ‏دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان اورتھائی لینڈ70 سال کےسفارتی تعلقات کو منا ‏رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں