The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں کرونا ٹیسٹوں کی تعداد میں نمایاں کمی، این سی او سی نے وجوہات طلب کرلیں

کراچی : سیکریٹری صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں کرونا ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کرونا ٹیسٹنگ، اسمارٹ لاک ڈاؤن و ایس او پیز عملدر آمد اور کرونا ٹیسٹنگ کی موجودہ صلاحیت سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران 21 جون و گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹیسٹوں کے اعداد و شمار پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام نے کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 21 جون کو ملک بھر میں مجموعی 30520 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 26 جون کو ملک بھر میں مجموعی 21033 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں کرونا ٹیسٹوں کی یومیہ تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پنجاب میں کرونا ٹیسٹوں کی یومیہ تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔؎

این سی او سی نے صوبوں سے 21 جون کے بعد کرونا ٹیسٹوں میں کمی کی وجوہات طلب کرلیں، این سی او سی کا کہنا تھا کہ صوبے21جون کےبعدٹیسٹوں میں کمی کی وجوہات سےآگاہ کریں۔

سیکریٹری صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چند انتظامی وجوہات کی بنیاد پر ٹیسٹنگ میں کمی آئی ہے، ٹیسٹوں میں کمی کی وجوہات 3 روز میں حل ہوجائیں گی اور آئندہ چند روز میں کرونا ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں