تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لنک روڈ پر خاتون سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، ملزم نے گرفتاری دیدی

لاہور: گجرپورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی، اہم ملزم وقارالحسن نے ازخود کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) دفتر میں پیش ہوکر صحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی اہم ملزم وقار الحسن ازخود ماڈل ٹاؤن سی آئی اے دفتر میں پیش ہوگیا اور اپنے بیان میں صحت جرم سے انکار کردیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے گجرپورہ واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو 25،25 لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایک ملزم ازخود سی آئی اے پہنچ گیا البتہ دوسرا تاحال فرار ہے، ملزم وقار الحسن کا کہنا ہے کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت پنجاب نے پریس کانفرنس میں وقار الحسن کو مرکزی ملزم کا ساتھی قرار دیا تھا۔

ملزم وقار الحسن کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

وقار الحسن کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن سے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ملزم وقار الحسن سے پولیس کے اعلیٰ افسران تفتیش کررہے ہیں، ملزم کے صحت جرم سے انکار پر ڈی این اے کرانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ ڈی این اے کرانے کے لیے فرانزک لیبارٹری سے رابطہ ہوچکا ہے۔

ملزم وقار الحسن کے نمونےڈی این اے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ ملزم وقار الحسن کو عابد علی کے کال ریکارڈ سے ٹریس کیا گیا تھا ملزم کا کہنا ہے کہ میرا جو نمبرجیو فینسنگ میں آیا وہ برادر نسبتی کے پاس ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملزم صحت جرم سے انکار ہی کرتا ہے، عابد کے موبائل ٹریس کرنے کی بنیاد پر وقارالحسن کا نام آیا، تفتیش ہوگی وقار الحسن ملزم نہیں ہوگا تو بری ہوجائے گا، ملزم سے مکمل بیان ریکارڈ کرایا جائے گا۔

گجرپورہ واقعہ: ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو 25،25 لاکھ انعام دینے کا اعلان

خیال رہے کہ لاہور میں گجرپورہ زیادتی و تشدد کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیوز بریفنگ میں کہا تھا کہ ہم 72 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو پچیس، پچیس لاکھ انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھےجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -