جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کراچی کی پچ سے متعلق اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ پر موجود گھاس کم کر دی گئی۔

ٹیموں کی پریکٹیس سے قبل وکٹ پر معمولی گھاس موجود تھی جو پریکٹس کے بعد کم کر دی گئی۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پروکٹ پرگھاس کوکم کیاگیا ہے۔

گھاس زیادہ ہونے کی وجہ سے پچ فاسٹ بولرز کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہے کل ہونےوالےدوسرےپریکٹس سیشن میں ٹیم پھر وکٹ کاجائزہ لےگی۔

- Advertisement -

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سےشروع ہو گا۔

پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

بیٹنگ کوچ محمدیوسف نے کہا ہے کہ کراچی کی وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہےکہ نتیجہ آئے گا پنڈی کی وکٹ کو دھوپ نہیں لگی جس کی وجہ سےایساہوا وکٹ پرہیوی رول لینےکی وجہ سےبھی ایساہوا آسٹریلیا والے بھی اپنی کنڈیشن سےفائدہ اٹھاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں