رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 46 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اٹو موٹیو مینوفیچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 6 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 46 فیصد اضافے سے 88 ہزار 322 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
جیب اور پک اپ کی فروخت 58 فیصد اضافے سے 22 ہزار 412 یونٹس رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی فروخت 106 فیصد اضافے سے 3 ہزار 71 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ بسوں کی فروخت 52 فیصد اضافے سے 461 یونٹس رہی۔
موٹر سائیکلوں، رکشوں کی فروخت 33 فیصد اضافے سے 9 لاکھ 21 ہزار 566 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹریکٹرز کی فروخت 26 فیصد کمی سے 12 ہزار 929 یونٹس تک گرگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


