تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی کا آغاز

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر گاڑیوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی کا آغاز آج سے ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابشر پورٹل پر نمایاں نمبروں کی حامل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پلیٹوں کی نیلامی اتوار تک جاری رہے گی۔

سعودی محکمہ ٹریفک اور ابشر انتظامیہ کے تعاون سے ہونے والی نیلامی اپنے تیسرے سیزن میں ہے جہاں اس سے پہلے دو مرتبہ اس طرح کی کامیاب نیلامیاں ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل ہونے والی نیلامی میں خصوصی نمبر پلیٹوں کی فروخت پر اسی سے زائد بولیاں لگائی گئی تھیں جن میں سب سے بڑی بولی تین لاکھ پچاس ہزار ریال کی تھی۔

محکمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیلامی میں شرکت کرنے کے خواہش مندوں کے لیے پلیٹ فارم کھلا ہے جہاں وہ اپنی پسند کی نمبر پلیٹ پر بولی لگاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نیلامی میں شرکت کے لیے ڈیسک ٹاپ کے ذریعے ابشر اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -