تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مائرہ ذوالفقارقتل کیس میں اہم پیشرفت، نامزد ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا

لاہور: مائرہ ذوالفقارقتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، نامزد ملزم ظاہر جدون کا ڈی این اے شواہد سے میچ کرگیا ہے۔

لاہور پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مائرہ ذوالفقار قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہرجدون کا ڈی این اےشواہد سےمیچ کرگیا ہے، جائے وقوعہ سےتین مختلف نمونوں سےملزم کا ڈی این اےمیچ کیا دوسرےنمونوں پرابھی کام جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جائے وقوعہ سےپولیس کو تین بورپستول کی غیراستعمال گولی ملی تھی جبکہ خون آلود دو ٹشوپیپرزبھی ملےتھے،ا س کے علاوہ استعمال شدہ دستانوں کاجوڑا،ایک شرٹ،جوتا،مردانہ بنیان ملی تھی، ظاہرجدون کیساتھ دوسرا ملزم کون تھا ؟ ڈی این اےسےپتہ چلےگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائےوقوعہ سےمائرہ کےزیراستعمال تین موبائل ملےتھے۔

واضح رہے کہ مائرہ ذوالفقارکو تین مئی کوڈیفنس لاہورمیں رہائش گاہ میں قتل کیا گیا تھا، پولیس مقدمے میں ملزم ظاہرجدون،طاہرجدون،ڈرائیورمحمدوسیم کوگرفتارکرچکی ہے۔

مائرہ ذوالفقار کے قتل کا مقدمہ اس کے پھوپھا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ایف آئی آر کے مطابق مدعی کو مقتولہ نے چند روز پہلے بتایا تھا کہ اس کے دو دوست اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انکار پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، لڑکی کے انکار پر دونوں نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماہرہ کے جسم پر دو گولیوں کے نشان ملے ہیں، ایک گولی مقتولہ کی گردن جبکہ دوسری بازو پر لگی، مائرہ کے دائیں ہاتھ اور بائیں پاؤں پر زخم کے نشانات پائے گئے تھے، رپورٹ کے مطابق مائرہ ذوالفقار کی موت گردن میں لگنے والی گولی سے ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -