The news is by your side.

Advertisement

سینیئر صحافی اطہر متین قتل کیس میں اہم پیش رفت

کراچی :سینئر صحافی اطہر متین قتل کیس میں منتظم عدالت نےعبوری چالان سماعت کےلیے منظور کرلیا، چالان میں انکشاف ہوا کہ برآمد پستول اورموقع سے ملنے والے خول میچ کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سینیئر صحافی اطہر متین قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہونے والا پستول اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خول میچ کرگئے۔

پولیس نے عبوری چالان منتظم عدالت میں پیش کردیا ، جس میں نقصان پہنچانے کی دفعہ کا اضافہ کردیا ہے۔

عبوری چالان میں کہا گیا کہ سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف بنگلزئی کو منگھو پیر پولیس نے گرفتار کیا، ملزم نے تفتیش کے دوران صحافی اطہر متین پر فائرنگ کا اعتراف کیا۔

چالان کے مطابق نارتھ ناظم آباد پولیس نے ملزم کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا، ملزم کا ساتھی انور قمبر شہداد کوٹ پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقامی عدالت میں واقعے کے تین عینی شاہدین نے ملزم کو شناخت کیا اور واقعے میں استعمال ہونے والا پستول ملزم نے نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں جھاڑیوں میں پھینکا تھا، ملزم کی نشاندہی پر پستول برآمد کرکے فارنسک کے لئے بھیجا اور فارنسک رپورٹ میں پستول اور موقعے سے ملنے والے خول میچ کرگئے۔

عبوری چالان میں کہا گیا کہ ہلاک ملزم انور کی تصویر کو بھی عینی شاہدین نے شناخت کیا ہے، عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاک ملزم انور موٹر سائیکل چلا رہا تھا، مقتول صحافی اطہر متین کی گاڑی اور یو ایس بی کی فارنسک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں،

جس کے بعد منتظم عدالت نےعبوری چالان سماعت کےلئے منظور کرلیا اور مقدمہ ٹرائل کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت بھیج دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں