تازہ ترین

نور مقدم کیس: تھراپی سینٹر کے مالک سمیت چھ ملزمان کی ضمانتیں منظور

راولپنڈی: نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں عدالت نے تھراپی ورکس کےسی ای او طاہرظہورسمیت چھ ملازمین کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور اور دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔

عدالت نے مدعی کے وکیل شاہ خاور، سرکاری وکیل اور ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا اور تھراپی ورکس کے سی ای او ڈاکٹر طاہر ظہور سمیت تمام 6 ملازمین کی ضمانتیں منظور کرلیں،عدالت نے ملزمان کو پانچ ، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل نورمقدم نے کہا کہ کیس ختم نہیں ہوا صرف ملزمان کی ضمانت ہوئی ہے، عدالت کی جانب سےضمانت دینا ہمارےلیےسرپرائز نہیں، مرکزی ملزم ظاہر جعفرکےخلاف ہمارےپاس ثبوت ہیں، وہ سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

پروگرام میں مقتول نور مقدم کے وکیل شاہ خاور  نے انکشاف کیا کہ وقوعہ کے روز ملزم ظاہر جعفر نےتھراپی ورکس کےملازم کوبھی زخمی کیا، تھراپی ورکس ملازمین کو واقعےسےمتعلق پولیس کورپورٹ کرناچاہیےتھا، ملازمین نےعلاج کرانےکے بعد واقعےسےمتعلق جھوٹ بولا، ملازمین نےاسپتال میں کہا کہ ملازم ٹریفک حادثےمیں زخمی ہوا

وکیل نورمقدم نے بتایا کہ ملازمین نے زخمی کا پرائیویٹ اسپتال سےعلاج کرایا، تھراپی ورکس ملازمین پرجرم کوچھپانےکی کوشش کاالزام ہے، اس قسم کےجرم میں سات سال کی سزادی جاتی ہے۔

یا د رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ظاہر جعفر نے بیس جولائی کی شام اسلام آباد میں اپنے گھر پر قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے والدین کی گرفتاری پچیس جولائی کو عمل میں آئی تھی۔

Comments

- Advertisement -