The news is by your side.

Advertisement

سویابین کی نئی اقسام کی تیاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد : اٹامک انرجی کمیشن نے پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین کی 2 نئی اقسام تیار کرلیں، جو ربیع، خریف میں کاشت کی جاسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن نے سویابین کی نئى اقسام کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے، اس حوالے سے ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے کا کہنا ہے کہ مجوزہ اقسام بیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت بھی رکھتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹمى توانائی کمیشن نے 2015 میں پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین پر تحقیق شروع کی تھی۔

شاہد ریاض خان نے بتایا کہ چیئرمین، سی ای پنجاب ایگریکلچربورڈ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ان اداروں میں مجوزہ اقسام کے فلیڈ ٹرائل کا مشاہدہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کےلیے گنا، سویابین، پھر مکئی سویابین کے زرعی نظام میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ضروریات پوری کرنے کےلیے ایک ارب ڈالر کی سویابین امپورٹ کرتا ہے، سویابین کی ان اقسام کی کاشت کے بعد زرمبادلہ کی خاطر خواہ بچت ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں