The news is by your side.

Advertisement

نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت، فوٹوگرامیٹری رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد: نور مقدم کیس میں مزید اہم پیش رفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کے مالی نے اہم راز افشاں کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم کےمالی جان محمد کا بیان سامنےآیا ہے، جس میں مالی نےبھی نورمقدم کےچھلانگ لگانےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل سے پہلےنور مقدم کی چیخیں سنائی دے رہی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کو فوٹوگرامیٹری رپورٹ موصول ہوئی ہے، رپورٹ میں سی سی ٹی وی کے اصل ہونےکی تصدیق ہوئی ہے، فوٹوگرامیٹری رپورٹ میں ملزم ظاہرجعفراور مقتولہ کےبھی اصل ہونےکی تصدیق کردی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس میں‌ایک اور اہم پیشرفت

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو گزشتہ رات لاہور سےڈی این اے رپورٹ بھی موصول ہوچکی، رپورٹ میں آلہ قتل پر ملزم کےانگلیوں کےنشانات کی تصدیق ہوئی ہے، ڈی این اے رپورٹ کےبعد مقدمے میں376دفعہ بھی شامل کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا تھا جو مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کا مالی تھا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی، جس کا نام تفتیشی فہرست میں شامل تھا۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون سے ایک سربریدہ لاش ملی تھی، جسے سابق سفیر شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے نام سے شناخت کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے نور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا بعد ازاں اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا تھا۔

دو روز قبل نور مقدم کيس کی فرانزک رپورٹ جاری ہوئی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نور کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا ڈی اين اے اور فنگر پرنٹس نمونوں سے ميچ کرگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں