ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

دو روز قبل ملنے والی بوری بند لاش کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بوری بند لاش ملنے کے واقعے میں اندھے قتل اور اغوا سے جڑی اہم تفصیلات سامنے آگئیں، پولیس نے قتل میں ملوث اصل ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی کے علاقے نالہ لئی سے دو روز قبل ملنے والی بوری بند لاش کے معاملے میں تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت نوجوان سلیم کے طور پر ہوئی، جسے گزشتہ سال 20 اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کے مقدمہ تھانہ پیرودھائی میں 26 اکتوبر 2025 کو درج کیا گیا تھا۔

دو روز قبل پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ پیرودھائی کے علاقے نالہ لئی کے کنارے ایک بوری بند لاش ملی ہے۔

لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور شناخت کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔

پولیس نے قتل میں ملوث اصل ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات تاحال جاری ہیں اور مقدمہ کے دیگر حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں